ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کی جانب سے پکی سڑکوں کا مطالبہ لے کر رکن اسمبلی کو میمورنڈم

بھٹکل : مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کی جانب سے پکی سڑکوں کا مطالبہ لے کر رکن اسمبلی کو میمورنڈم

Mon, 04 Nov 2019 20:56:58    S.O. News Service

بھٹکل:04؍نومبر(ایس اؤ نیوز)مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی ، ہیبلے بھٹکل کی جانب سے بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کے رکن اسمبلی سنیل نائک کو میمورنڈم سونپتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ہیبلے گرام پنچایت کے مختلف وارڈوں کی کچی  سڑکوں کو کانکریٹ روڈ بنایا جائے۔

میمورنڈم میں مانگ کی گئی ہےکہ خود رکن اسمبلی متعلقہ علاقوں کا دورہ کرتےہوئے ان سڑکوں کا معائنہ کریں تاکہ انہیں حقیقت  حال کا پتہ چلے۔یہ سڑکیں اتنی خستہ حال ہیں کہ سواریوں کے علاوہ عوام اور اسکول و کالج کے طلبا کو آنے جانے کے لئے کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔  ہیبلے گرام پنچایت کے ہیرتارکیری ، شمس اسکول سے مرغی فارم تک سمیت دیگر علاقوں کی سڑکیں کچی ہیں، اور برسو ں سے ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔  200،300 میٹر والی ان سڑکوں پر کانکریٹ بچھا کر پکی سڑکیں بنائی جاتی ہیں تو عوام ، اسکولی بچوں اور سواریوں کے لئے آسانی ہوگی۔ رکن اسمبلی نے

میمورنڈ م لینےکے بعد جماعت کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے تیقن دیا کہ  اگلے کسی بھی منصوبے میں متعلقہ سڑکوں کو پکی بنانے کے لئے منظوری دی جائے گی۔ اس موقع پر جماعت کے صدر سلیمان بنگالی ، اقبال بنگالی ، سید علی ، صلاح الدین ابو سمیت کئی لوگ موجود تھے۔


Share: